KP assembly is in favor of journalist resolution accepted

کے پی اسمبلی صحافیوں کی حمایتی،قرارداد منظور۔۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے ملک بھر کے میڈیاہائوسز سے صحافیوں اور دیگر سٹاف کی جبری برطرفی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اشتہارات کو صحافیوں کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کیاہے ،یہ مطالبہ صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی اور اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ مشترکہ قرارداد کے ذریعے کیاگیا جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’’صحافیوں کی جبری برطرفیاں صحافتی برادری کے ساتھ ظلم وناانصافی ہے ،برطرفیاں روک کر نکالے گئے صحافیوں اور کارکنوں کو بحال کیا جائے، میڈیا ہاوسز کو ادائیگی کی جائے اور اشتہارات کو صحافیوں وکارکنوں کی بحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کیا جائے،اپوزیشن کی جانب سے نگہت او رکزئی ،سردار حسین با بک اورعنایت اللہ نے بھی اس سلسلے میں صحا فیو ں کی مکمل حمایت کی جبکہ دوسری جانب حکومتی بنچوں کی جانب سے وزیربلدیات شہرام ترکئی اور وزیرصحت ہشام انعام اللہ نے بھی صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا، قبل ازیں صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آو ٹ بھی کیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں