psl 7 se do arab se zaid ka munafa

کون بنے گا ساتویں سیزن کا فاتح ، فیصلہ آج ہوگا۔۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ٹائٹل کا فائنل معرکہ 27 فروری کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سال 2017 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تاریخی گراؤنڈ دوبارہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ملتان سلطانز نے ایونٹ کے واحد کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو آٹھ کروڑ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم کو تین کروڑ 20 لاکھ  روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے جب کہ 34 میچوں کے مین آف میچ میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے تقسیم کیے جائیں گے۔  اس کے علاوہ امپائر آف ٹورنامنٹ اور بیٹر آف دی ٹورنامنٹ کو 35 لاکھ روپے ، باؤلر ، فیلڈر اور وکٹ کیپر   آف دی ٹورنامنٹ کو بھی 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر، ایمرجنگ پلیئر اور سپرٹ آف کرکٹ  کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں