shuruh se hi bold rahu hoon

کوئی شادی نہیں کی، حمیمہ ملک۔۔

ماڈل و اداکارہ حمیمہ ملک نے مذہبی شخصیت کے ساتھ اپنی شادی کی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز، بلاگرز اور شوبز ڈیجیٹل آؤٹ لیٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کوئی شادی نہیں کی۔حمیمہ ملک نے انسٹاگرام پر اردو زبان میں کی گئی طویل پوسٹس میں اپنی شادی کی خبریں شائع کرنے والے بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ییلو جرنلزم بھی قرار دیا۔حمیمہ ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہر دوسرے مہینے ان کی شادی کسی نہ کسی شخصیت سے کرادی جا تی ہے اور یہ بات ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے باعث شرم ہے۔اداکارہ حمائمہ ملک نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے شادی نہیں کی بلکہ کچھ بلاگرز اپنی ریٹنگ کیلئے  مذہبی شخصیات کے ساتھ ان کا نام جوڑ رہے ہیں جو باعث شرم ہے۔انسٹاگرام پر اپنے وضاحتی بیان میں حمائمہ ملک نے کہا “میں ان تمام بلاگرز اور میڈیا ہاؤسز کو سلام پیش کرتی ہوں جو زرد صحافت سے اپنے بلاگز کو اور اپنے پیجز کو ویور شپ دیتے ہیں۔ ہر دوسرے مہینے کسی ایسی شخصیت سے میری شادی کروادی جاتی ہے جو کہ میرے اور میرے خاندان کیلئے باعث شرمندگی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جن لوگوں کے ساتھ شادی کا کہہ کر تصویروں کو وائرل کیا جا رہا ہے توہ انتہائی قابل قدر شخصیات اور ان کے دینی رہبر ہیں۔ ” میں آپ تمام بلاگرز اور میڈیا کے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جب بھی شادی کروں گی اور اعلان کرنا چاہوں گی تو آپ کو پریس ریلیز کے ذریعے بتا دیا جائے گا لیکن خدارا، اتنی بڑی روحانی شخصیات کو اس طرح کے معاملات میں محض “گوسپ مٹیریل” کیلئے مت گھسیٹا جائے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں