anwar maqsood ke khilaf muqadmay kelikye darkhuast jama

کوئی دھمکی نہیں ملی، انورمقصود۔۔

معروف دانشور، ڈرامہ نگار ،صدا کار و ہدایت کار انور مقصود کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سےانہیں جان سے مار نے کی دھمکی دینے والے کی تصویر شیئر کردی ،انور مقصود کا کہنا ہے کہ انکا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں ہے، تفصیلات کے مطابق معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ پر منگل کی شب 7 بجکر 57 منٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے لکھا ہے کہ ” ان صاحب نے ابھی واٹس اپپ پر کال کی اور دھمکی دی آب اگر کوئی ٹویٹ کی عمران خان کے حق میں تو آپ کا جنازہ اٹھے گا”۔انور مقصور کے ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد ایک گھنٹے کے دوران 4 ہزار کے قریب افراد کی جانب سے اسے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں صارفین اس ٹوئٹ پر اظہار خیال کرچکے ہیں۔ اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے ڈرامہ نگار انور مقصود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فوج اور سیاست میں سب ان کے دوست ہیں ایسی کوئی بات نہیں ،میرے پاس نہ ٹوئٹر ہے نہ انسٹا گرام اور نہ کوئی فیس بک ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں