پیمرا نے تما م سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے سے روک دیا ہے اور خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پیمرا نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ چینلز کیس کی ویڈیو فی الفور آف ایئر کر دیں ، پیمرا آرڈیننس کی شق 27 کے تحت نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو دکھانے کی ممانعت ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ، جسے چینلز کی جانب سے بھی چلایا گیا تاہم اب اس پر ایکشن لے لیا گیاہے ۔

Facebook Comments