اکتوبر میں ہونے والی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے اب تک کسی برطانوی ٹی وی چینل نے میچ رائٹس کی ڈیل نہیں کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان میں ہونیوالی ٹیسٹ سیریز دکھانے کےلیے انگلینڈ کے ہوم ٹیسٹ سیریز دکھانے والے چینل سمیت کسی ٹی وی چینل نے تاحال ٹیسٹ سیریزکے رائٹس میں دلچپسی نہیں لی جب کہ تین ٹیسٹ میچزکی سیریز کے غیر ملکی ٹی وی رائٹس کےلیے انگلینڈکی کسی کمپنی نے بھی بڈ میں حصہ نہیں لیا۔رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے گزشتہ ماہ براڈ کاسٹ دستاویزات جاری کیں مگر اب تک اس سے متعلق یوکے براڈ کاسٹرز نے بات چیت کا آغاز نہیں کیا جس کے بعد ٹی وی رائٹس نہ بکنے سے انگلینڈ میں یہ سیریز نہ دکھائےجانےکاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز سامنے نہ آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ براڈ کاسٹرز سے بات چیت نہیں کی جارہی، سیریز کے انگلینڈ میں دکھانے کے معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ کھیلے جانے میں ابھی7 ہفتے باقی ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ انگلینڈ میں کرکٹ فینز کو پاک انگلینڈ سیریز دیکھنے کا موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنےکےلیے پاکستان کادورہ کرناہے۔
کوئی برطانوی چینل پاک انگلینڈسیریز میں دلچسپی نہیں لے رہا۔۔
Facebook Comments