پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ’ کوہِ نور ‘ ٹی وی کو خبریں نشر کرنے سے روک دیا ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کوہِ نور ٹی وی پیمرا قوانین کے بر خلاف نیوز اور کرنٹ افیئرز پر مبنی مواد نشر کر رہا تھا ، سپریم کورٹ کا فیصلہ کوہِ نور ٹی وی کے خلاف آنے کے بعد پیمرا نے چینل انتظامیہ کو اس کے لائسنس کی اصل کیٹگری جو کہ ’ انٹرٹینمنٹ‘ ہے کے مطابق مواد نشر کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیمرا نے واضح کیا ہے کہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چینل کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور چینل کی نشریات مکمل بند کردی جائیں گی۔
Facebook Comments