وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے قلم دان واپس لے کر انہیں کسی اور وزارت میں بھیج دیا۔۔بتایاجاتا ہے کہ انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنایاگیا ہے۔۔ جب کہ ان کی جگہ فردوس عاشق اعوان کو مشیراطلاعات بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔۔میڈیا مالکان کو فواد چودھری سے بڑے شکوے شکایات تھیں، صحافتی تنظیمیں بھی ناخوش تھیں۔۔ میڈیا مالکان کے مطابق فواد چودھری انہیں لفٹ نہیں کراتے تھے جب کہ صحافتی تنظیموں کو شکوہ تھا کہ فواد چودھری میڈیا مالکان کی مبینہ حمایت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میڈیا بحران حل ہوکرنہیں دے رہا۔۔ صحافتی حلقوں نے فردوس عاشق اعون کی آمد کو خوشگوار تبدیلی قراردیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد موجودہ میڈیا بحران کا کوئی توڑ نکال لیں گی۔۔
Facebook Comments