جیونیوزکے اینکرعلی انیق سید کا کہنا ہے کہ وہ “کتا۔بچہ” پڑھنے پر نادم کم اور ہنسے زیادہ۔۔ جنگ کو خصوصی انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ لائیو نشریات کے دوران کوئی ایسی غلطی یا واقعہ، جس پر خود بھی نادم ہوں یا ہنسی آتی ہو؟تو علی انیق سید کا کہنا تھا کہ ۔۔جی ہاں، وہ تو سب ہی جانتے ہیں۔ لیکن میں نادم کم ہوں، ہنسی زیادہ آتی ہے۔اس لیے کہ مجھ سے لفظ ’’کتابچہ‘‘ پڑھنے میں جو غلطی ہوئی، تو لوگوں کا خیال تھا کہ مَیں شاید میں اس لفظ سے آشنا ہی نہیں، تو ایسا نہیں ہے۔ دراصل بعض اوقات پرومپٹر اسکرین (prompter screen) پر الفاظ کی ترتیب اوپر، نیچے ہوجاتی ہے، تو اُس روز بھی ایسا ہی ہوا۔ لفظ ’’کتا‘‘ پرومپٹر کی پہلی لائن میں اور ’’بچہ‘‘ دوسری لائن میں لکھا تھا، جسے میں اپنی رَو میں پہلے ’’کتّا‘‘ پھر ’’بچّہ‘‘پڑھ گیا۔ اس وقت میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ لکھا کیا ہے۔ اگر آپ دیکھیں، تو ویو میں میری وہ کنفیوژن دکھائی دے گی۔ میں کنفیوژڈ تھا کہ یہ کس بارے میں ہے۔ آیا یہ کسی پپی کے بارے میں ہے، یقین مانیں، اُس وقت میرے ذہن میں بالکل نہیں آیا۔ پھر جب دوسری بار بھی اوپر کتا اور نیچے بچہ لکھا آیا، تو کنفیوژن برقرار رہی، اور میں نے دوبارہ لفظ غلط پڑھ ڈالا۔ ایمان داری کی بات ہے کہ مَیں اس بات پر نادم ہوں، لیکن چوں کہ اصل حقیقت سے واقف ہوں، تو مجھے غلطی کے بعد خود بھی ہنسی آتی رہی کہ یہ بیوقوفانہ غلطی مجھ سے کیسے سرزد ہوگئی۔مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ اس میں کوئی خرابی ہے، مگر چوں کہ الفاظ اوپر، نیچے لکھے تھے، تو میں اس کی سینس نہیں بناسکا کہ او سی (آِن کیمرا) اسی طرح لکھا ہوا تھا۔ اوسی میں ہم کیمرے میں نظر آرہے ہوتے ہیں، جب کہ ویو میں نظر نہیں آتے۔ تو جوں ہی اوسی سے ہٹا اور فیگر آئوٹ کرنا شروع کیا کہ مسئلہ کیا ہے، کیا اس میں پرونائون کی غلطی ہے؟ ’’کا‘‘ نہیں لکھا یا ’’کے‘‘ نہیں لکھا، تو میں کا، کے، کی کے چکّر میں یہ بھول ہی گیا کہ یہ ایک مکمل لفظ ہے۔ اور پھر یہ کہ اس وقت صبح ساڑھے چھے بجے کا وقت تھا، مَیں اپنے طور پر جوش و دھڑلےکے ساتھ خبریں اس لیے پڑھ رہا تھا کہ لوگوں کو محسوس نہ ہو کہ مجھ پر نیند کا غلبہ ہے۔اور اسی کوشش میں مارا گیا۔جب ان سے سوال کیاگیا کہ ۔۔سنا ہے، اس غلطی کی پاداش میں سزا کے طور پر آپ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی بھی لگائی گئی؟تو جیونیوزکے اینکر کا کہنا تھا کہ۔۔ نہیں، نہیں۔ مجھے انتظامیہ کی طرف سے مکمل سپورٹ ملی اور کہا گیا کہ آپ کو گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔بلکہ اس غلطی کے دوسرے روز آئوٹ پُٹ منیجر نے باقاعدہ مجھ سےآکر کہا کہ آپ اپنا کام روٹین میں اور آرام سے کریں، کوئی مسئلے کی بات نہیں، اس طرح کی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔
کتا۔بچہ پر نادم کم،ہنسا زیادہ۔۔جیواینکر۔۔
Facebook Comments