kitab mailay ka aghaz 15 publishers ki shirkat

کتاب میلے کا آغاز،15 پبلشرز کی شرکت۔۔

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام تین روز ہ کتاب میلے کا آغاز ہو گیا۔کتاب میلے کا افتتاح گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کی ڈین انسٹیٹیوٹ اف فزکس کی ڈائریکٹر اور شعبہ فزکس کی چیئر پرسن ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کیا۔اس موقع پر نائب صدر امجد عثمانی،سیکرٹری زاہد عابد،ممبران گورننگ باڈی محسن بلال اور بدر سعید بھی موجود تھے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر کا اعزاز رکھنے والی ڈاکٹر شازیہ بشیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کا مطالعہ کرنے والوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ ہوتا ہے اور کتابیں پڑھنے والی قومیں ہی ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں۔ لاہور پریس کلب کے میلے میں 15 پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔میلے میں کتابوں کی خریداری پر 50 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ مختلف مقابلوں میں جیتنے والے بچوں کو کتابوں کے تحائف بھی دیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں