وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کتاب لکھنے پر پچھتاوا نہیں، میں رہوں نہ رہوں میرا بلیک بیری محفوظ رہیگا، جب کسی اچھی سیاسی جماعت جوائن کی آفر آئے گی تو تب جوائن کرونگی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس اور کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ جب سب سڑکوں پر ہیں تو ایوانوں میں کون ہے۔مہنگائی کو سیاسی بیان تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب سیاست میں آؤں گی تو دیکھا جائے گا۔پہلے بھی میری کتاب کو شہرت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہی دی تھی، میں بنی گالا میں جب شامی کباب بنا رہی تھی تب بھی سیاست کر رہی تھی،آج کل نظریوں کا فقدان ہے۔جب کسی اچھی سیاسی جماعت سے آفر آئے گی تب جوائن کروں گی اگر اسمبلی توڑ دی جاتی ہے تو یہ خوش آئند ہوگا۔اسمبلیاں ٹوٹنا اکثریت رکھنے والی جماعت ن لیگ کیلئے خوش کن ہوگا۔اسمبلیاں توڑنے کیلئے ہمت چاہئیے جو سب کو کہتے رہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
