وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ماضی کی حکومت نے صحافیوں پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے ہم نے کسی صحافی کیخلاف انتقامی رویہ نہیں رکھا،جھنگ پریس کلب اور جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ 4 سال میں صحافیوں کیساتھ روا زیادتیوں کا ایک سال میں ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کی،وزارت اطلاعات و نشریات صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبودکیلئے اقدامات کر رہی ہے۔قبل ازیں وزیر اطلاعات نےجھنگ پریس کلب کے صدرلیاقت علی انجم ،سیکرٹری خرم سعید سمیت 11رکنی باڈی سے حلف لیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بڑھانے کیلئے وزارت اطلاعات نے ٹریننگ پروگرام ترتیب دیئے ہیں،چار سال کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے جہاں پروگرام، کالم اور چینل بند کئے جاتے تھے۔
کسی صحافی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی، مریم اورنگزیب
Facebook Comments