kisi sahafi ke khilaaf case nahi kia | Jibran Nasir

کسی صحافی کے خلاف کیس نہیں کیا، جبران ناصر۔۔

معروف وکیل اور سوشل ورکر جبران ناصر نے کراچی پریس کلب میں اپنے داخلے پرپابندی کے حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج تک کسی صحافی کو کسی کیس میں نہیں دھمکایا، صرف برادرانہ مشورے ضرور دیئے ہیں۔۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو کمرہ عدالت سے میں نے نہیں بلکہ جج صاحب نے چائلڈ میرج رولز دوہزارسولہ کے تحت کمرہ عدالت کو خالی کرایا۔۔ جبران ناصر کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیس میں کسی صحافی کے خلاف عدالت میں کوئی پٹیشن داخل نہیں کی ۔۔پریس ریلیز جاری کرنے والے بہتان بازی پر خود شرمندہ ہونگے۔۔جبران ناصر کے مطابق یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ ان پر الزامات عائد کئے گئے،اور نہ یہ آخری ہوگا۔۔ اگر کچھ تبدیل ہوگا تو وہ یہ کہ  اس سے میرا عزم مزید پختہ اور میری خود اعتمادی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔جبران ناصر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل دوہزار سولہ میں اے آروائی نیوز بھی ان پر پابندی لگاچکا ہے، کیوں کہ میں نے ان کے ایک پروگرام میں زخمی ہونے والوں کا کیس لڑا تھا۔۔پابندیوں سے فرق نہیں پڑتا۔۔حق اور سچ اپنی جگہ پر قائم رہتا ہے۔۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں