mutnazeh nigraan wazir e aala jamhooriat ki toheen hai

کسی صحافی کا نام ای سی ایل میں نہیں، شیخ رشید۔۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میری دس سے 12 سالوں میں حامد میر سے نہ کبھی بات ہوئی ہے اور نہ ہی پروگرام میں گیا ہوں ، نہ کبھی جاﺅں گا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی صحافی کانام فی الحال بلیک لسٹ میں نہیں آ رہا ہے اور نہ ہی ای سی ایل میں ، میرے پاس کسی کا کوئی کیس نہیں ہے ۔ شیخ رشید کا کہناتھا کہ امید ہے کہ اسد طور کے کیس میں حقیقت کے قریب پہنچ جائیں گے ، اسد طور کے کیس میں اشتہار دینے جارہے ہیں ، اس معاملے میں ایک آدمی کی شناخت کے قریب بھی پہنچ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نادرا ، ایف آئی اے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہیں ، فنگر پرنٹس کی رپورٹ بھی آنے والی ہے ، غیرملکی آقاﺅں کے کہنے پر یہ لوگ ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں ، بے بنیاد الزام سے پاکستان کے تشخص کو نقصان ہو گا ۔

حامد میرپرپابندی،ا پی ایف یوجیزکا احتجاج۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں