kisi media house ka aik rupiya wajib al ada nahi

کسی میڈیا ہاؤس کا ایک روپیہ واجب الادا نہیں، وفاقی وزیراطلاعات۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ایڈورٹائزمنٹ کی سب سے بڑی کلائنٹ حکومت پاکستان ہے، ہم نے پی آئی ڈی کو پیپر لیس کر دیا ہے، اشتہارات کا پورا عمل سو فیصد کمپیوٹرائزڈ اور پیپر لیس ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے اشتہارات کے ضمن میں تمام ادائیگیاں مکمل کرلی ہیں، آج ایک روپیہ بھی واجب الادانہیں،گزشتہ تین ماہ کےدوران ہم نے67کروڑروپےکی ادائیگیاں کیں،اس ادائیگی سے اخبارات اور میڈیا کے کارکنان کو سہولت ملی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت نے کیبل آپریٹرز کے لئے ڈیجیٹل پالیسی منظور کی ہے، ایسے کیبل آپریٹرز جو ڈیجیٹل کیبل سروس نہیں فراہم کر سکتے، انہیں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیئے جائیں تاکہ وہ کیبل کو ڈیجیٹلائز کر سکیں، وزارت اطلاعات میں انفارمیشن کے علاوہ ٹیکنالوجی کا بھی بڑا اہم حصہ ہے،

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں