hazara culture day par hazara community ko mubarkbaad

کسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا قابل برداشت نہیں، کے یوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے جی ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز صادق رضوی کو جی ٹی وی کے کراچی بیورو چیف ظل حیدر کی جانب سے دی گئی جان سے مارنے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں کے یوجے کا کہنا ہے کہ بیورو چیف کی جانب سے اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز کو دی گئی دھمکیوں کے گواہ بھی موجود ہیں اور گزشتہ رات کے بعد آج صبح پھر دھمکی دی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ بیورو چیف صحافی بنے ڈان نہ بنے، ہم جانتے ہیں اس بیورو چیف کا بیک گراؤنڈ کیا ہے وہ کتنے پانی میں ہے اور دوران رپورٹنگ وہ کیا گل کھلا چکا ہے، صدر کےیوجے طاہر حسن خان اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت کشمیری کا کہنا ہے کہ صادق رضوی کراچی پریس کلب کا رکن اور ممبر کے یوجے بھی ہے، وہ پروفیشنل صحافی ہے اگر اسے کچھ ہوا تو زمہ دار بیورو چیف ظل حیدر ہوگا، صحافت میں جان سے مارنے کی دھمکیوں اور مافیا کردار کو قطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا، کے یوجے نے جی ٹی وی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے مافیا ذہنیت کے ایسے لوگوں کو اپنے ادارے سے باہر کیا جائےاور اس کے خلاف فوری نوعیت کی قانونی کارروائی کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں