kisi designer ke kapray nahi pehenti

کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، صباقمر۔۔

 معروف اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میری ناک بہت تیز ہے لوگوں کو سونگھتی ہوں۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں کچھ عرصہ قبل صبا قمر نے شرکت کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں، مجھے ہائی جین کا مسئلہ ہے اس پر کمپرومائز نہیں کرتی، لوگ اکثر سیٹ پر ڈیزائنر کے آئے ہوئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرسکتی، کروڑوں کی چیز ہوگی تو بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ گندگی پر میں کمپرومائز نہیں کرتی، اتنی بری عادت ہے میری کہ ناک بہت تیز ہے لوگوں کو سونگھتی ہوں، میرے پاس سے بھی کوئی گزرے تو سب سے پہلے سونگھتی ہوں۔واضح رہے یہ بات صبا قمر نے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کے پروموشن کے دوران گڈ مارننگ پاکستان میں کی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں