پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کو خفیہ طور پر ہدایت دے کر بغیر کسی نوٹس یا وارننگ کے بول نیوز کی نشریات معطل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ چینل کو بغیر کسی اطلاع کے معطل کر دینا ناجائز، غیر قانونی اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے کسی بھی دائرہ اختیار کے بغیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آزادی صحافت اور اظہار رائے اور طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے بھی چینل کی نشریات کی معطلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Facebook Comments