پاکستان بار کونسل کی جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی صحافی یا پریس کے خلاف غیر قانونی اقدام کیا گیا تو اسے مکمل قانونی مدد فراہم کریں گے اور کسی بھی حکمران کو جمہوری ریاست کو فسطائی ریاست میں نہیں بدلنے دیں گے۔جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز کہا پاکستان میں ہر ڈکٹیٹر اور فسطائی حکمران نے پریس کی آزادی پر غیر قانونی پابندیاں لگائیں ، صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ، اخبارات ضبط ہوئے اور سنسر کے ذریعے پریس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی مگر وکلاء، سول سوسائٹی اور آزاد منش صحافیوں نے یہ پابندیاں کبھی قبول نہیں کیں۔ یہی وجہ ہے جب بھی پابندیاں لگائی گئیں عدلیہ کے آزاد منش ججوں نے ہمیشہ ان کو مسترد کیا، پیکا ترمیمی آرڈیننس موجودہ حکمرانوں کا سب سے گھناؤنا اقدام تھا جس میں ایف آئی اے کو کسی بھی شخص کو محض الزام پر گرفتار کرنے کا اختیار دیا گیا اور ایسا شخص کسی بھی طرح ضمانت کا حقدار نہ تھا۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)