kisi anchor ya sahafi ko farigh karne keliye dabao nahi dala

کسی اینکریا صحافی کو فارغ کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا، شرجیل میمن۔۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آزادی صحافت سے ہی فیک نیوز کلچر کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے پر تنقید کرنے والوں کو کبھی نشانہ نہیں بنایا،کسی اینکر یا صحافی کو فارغ کرنے کے لئے دباو نہیں ڈالا، موجودہ دور آگاہی ابلاغ کا دور ہے اور آجکل ہر فرد باشعور ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ مین اسٹریم میڈیا مضبوط ہو، معاشرے میں بہتری کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی اقدامات کرے،پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ ہمیشہ آزادی صحافت کیساتھ رہی ہے ۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کی دعوت پر کراچی پریس کلب پہنچے، جہاں آمد پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکریٹری محمد سہیل افضل، جوانئٹ سیکریٹری محمد منصف، خزانچی عمران ایوب، گورننگ باڈی کی ممبران حفیظ بلوچ، منظور شیخ اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات، ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات سلیم خان اور محکمہ اطلاعات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، اس موقع پر پریس کلب کے عہدیدارن نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو کراچی پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کو کراچی پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ساتھ ساتھ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے مدعو کرنے پر عہدیداران کا شکر گزار ہوں، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود پیپلز پارٹی کا عزم ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں