لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کیخلاف درخواست پر پیمرا احکامات معطل کر دئیے ، اور کسی بھی اینکر کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے صحافی اور اینکرز و دیگر کی آئینی درخواست پر سماعت کی جس میں پیمرا کی طرف سے اینکرز پر پابندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیاہے۔ اینکر کے وکیل شاہ زیب مسعود نے دلائل دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ پیمرا نے 27 اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگا دی اور ہدایت نامہ جاری کیا جس میں صحافیوں کو اپنے ہی ٹی وی شو میں زیر بحث موضوع پر رائے دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ صحافیوں کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پیمرا کی یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیئے۔
کسی اینکر پر پابندی نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا حکم۔۔
Facebook Comments