وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہےکہ تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہیں، آج تک کسی چینل یا اخبار کو پریس ایڈوائس جاری نہیں کی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سینئر صحافی حامد میر کے ٹویٹ کےجواب میں لکھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے سے کی گئی اپنی بات پر قائم ہوں کہ پاکستان میں میڈیا آزاداورفعال ہے۔انہوں نے لکھا کہ اظہار رائےکےبنیادی،آئینی اورجمہوری حق پر کامل یقین رکھتےہیں۔ حکومت کی جانب سے کسی چینل یااخبار کوکبھی پریس ایڈوائس جاری نہیں کی گئی اورنہ ہی کسی قسم کا دباؤڈالا گیا۔خود پر تنقید مثبت انداز میں لیتے ہیں۔خیال رہے کہ سینئر صحافی نےاپنے ٹویٹ میں نجی ٹی وی نیونیوز پر چلنے والے خالد بٹ کے مزاحیہ پروگرام کی بندش پر ٹویٹ می لکھا تھا کہ “کامیڈین خالد بٹ کا طنز و مزاح پر مبنی شو بند کر دیا گیا ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ ہم پر بہت دباؤ ہے تاہم وزیراطلاعات نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان میں میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے۔
