وفاقی وزیر طلاعات ونشریات سنیٹر شبلی فراز نےکہا ہے کہ میڈیا فریڈم رپورٹ کے بارے میں سی پی این ای کی جانب سے لکھے گئے خط کا نکتہ وار جواب دیا جا ئے گا۔کابینہ بریفنگ کے دوران سوال کے جواب میں بتایا کہ کل تک اس کا جواب بھیج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کی آ زادی ہو نی چا ہئے۔ صحافی ہماری کار کردگی عوام تک پہنچانے کا ذ ریعہ ہیں ۔ یہ چینل اگر کسی طرح بھی متاثر ہو تو کوئی اسے پسند نہیں کرےگا۔ میں نے بطور وزیر اطلاعات کسی اخبار سے کبھی نہیں کہا کہ آپ نے یہ خبر کیوں دی ہے۔ البتہ یہ ضرو رکہا ہے کہ آپ حکومت کا موقف بھی ضرور لیں تاکہ متوازن خبر بن جا ئے۔ ہم نے کسی اخبار کو بند کیا ہے نہ ارادہ ہے۔ آپ ذمہ دار لوگ ہیں ،آپ جو بھی خبر دیں گے اس میں پختگی کا ثبوت دیں گے۔ انہوں نے کہ سی پی این ای کے خط میں کچھ مبالغہ ہے۔ ہم سے بعض باتیں غلط منسوب کی گئی ہیں جیسے ریڈیو پاکستان کے بارے ۔وزارت اطلاعات نے تجویز دی ہے کہ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں ۔
