کنزہ ہاشمی  شاداب کے پیچھے دبئی پہنچ گئیں۔۔

رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی ایک انٹرویو میں شریک تھیں جہاں میزبان نے انکشاف کیا کہ کرکٹر شاداب خان انسٹاگرام پر کنزیٰ ہاشمی کو فالو کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف کنزیٰ کے لیے بھی حیرت کا باعث تھا تاہم اس پر اداکارہ نے کہا کہ ”شاید میں انہیں اچھی لگتی ہوں یا انہیں میرا کام پسند ہے، اس لیے انہوں نے مجھے فالو کر رکھا ہے۔“اس انکشاف کے بعد گزشتہ دنوں ایشیاءکپ کے ایک میچ کے دوران کنزا ہاشمی کو بھی سٹیڈیم میں دیکھا گیا، جس پر لوگوں نے شاداب خان اور کنزیٰ کے متعلق افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے۔پروپاکستانی‘ کے مطابق میچ کے دوران کنزا ہاشمی نے قومی پرچم کے رنگ کا لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ کئی تصاویر میں ان کے ساتھ کچھ دیگر اداکارائیں بھی نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ کنزیٰ ہاشمی کی ایشیاءکپ کے دوران دبئی میں موجودگی پر انٹرنیٹ صارفین خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ ممکنہ طور پر شاداب خان اور کنزیٰ ہاشمی باہم ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں