ریسرچ
ایک نئے مطالعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کا موبائل اور ٹی وی اسکرین پر محدود وقت اور پوری نیند لینابچے کےدماغ کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔بچوں کی صحت کے حوالے سے کی گئی ایک غیر ملکی تحقیق میں والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے بچے کا موبائل اور ٹی وی پر وقت محدود کریں۔ بچے کو ایک دن میں دو گھنٹو ں سے زیادہ موبائل یا ٹی وی نہ دیکھنے دیں۔تحقیق کے مطابق بچے کا کسی بھی اسکرین پر تفریحی وقت محدود، مکمل نیند اور جسمانی سرگرمی بچے کے دماغ کی صحت ، سوچ اور سمجھنے کی صلاحیت سے مشروط ہے۔امریکا بھر سے ساڑھے چار سو بچوں کی دماغی کارکردگی پر کئے جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بچوں کا دو گھنٹے سے زیادہ اسکرین پر گزارنے کا وقت بچوں کو نالائق بنا دیتا ہے۔
Facebook Comments