forward message mein ahtiat karen

کیا واٹس ایپ دسمبر میں بندہورہا ہے؟؟

دنیا میں ایسے موبائل صارفین موجود ہیں جنہیں 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔اس وقت دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں موبائل صارفین واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں جس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔تاہم ایسے صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں وہ خبردار ہوجائیں کیونکہ اب ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کرے گی۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد یہ یہاں موجود نہیں ہوگی۔اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک میسج ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون کو استعمال نہیں کر پائیں گے، جبکہ واٹس ایپ رواں برس یکم جولائی سے مائیکرو سافٹ اسٹور پر موجود بھی نہیں ہے۔علاوہ ازیں آنے والے چند ماہ کے دوران واٹس ایپ کچھ اینڈرائڈ اور آئی فون پر بھی کام کرنا بند کردے گا۔ایسے اینڈرائڈ سسٹم کے موبائل صارفین جو اینڈرائڈ کا 2.3.7 ورژن یا اس سے پہلے والا ورژن چلا رہے ہیں ان کے موبائل فون پر اب آئندہ برس یکم فروری سے واٹس ایپ موجود نہیں ہوگا۔اسی طرح ایپل آئی فون کے ایسے صارفین جو آپریٹنگ سسٹم 8 یا اس سے پرانا ورژن چلارہے ہیں انہیں بھی یکم فروری سے واٹس ایپ کی سروس نہیں ملے گی۔تاہم اگر آپ ونڈوز کے اسمارٹ فون چلارہے ہیں اور 31 دسمبر کے بعد اپنی بات چیت کو کھونا نہیں چاہتے تو انہیں چاہیے کہ وہ اپنی پوری چیٹ ہسٹری کو ایکسپورٹ کردیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں