shehbaz gukk be ahmed noraani ne maafi maangli

کیا شہبازگل صحافیوں کے فون ٹیپ کراتے ہیں؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر چند صحافیوں کے ساتھ مل کر شر پھیلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون اول پر سوچے سمجھے بغیر حملے کیے جاتے ہیں، بشریٰ بی بی سب سے پہلے پاکستان کی بیٹی پھر کسی کی ماں اور بیوی ہیں۔شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز نے بھی سیاست میں حصہ لیا لیکن پی ٹی آئی نے ان کی ذات پر ایک جملہ نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو مٹھائی دے کر یا گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر نہیں بلکہ عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ کالم لکھنے والی ایک خاتون صحافی کے ایک دن میں مریم صفدر کے ساتھ پچاس بار ٹیلی فونک رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا اشارہ عاصمہ شیرازی کی جانب ہے لیکن وہیں سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا شہباز گل صحافیوں کے ٹیلی فون ٹیپ کراتے ہیں؟؟اگر ایسا نہیں ہے تو پھر انہیں کیسے علم ہوا ان رابطوں کا؟؟

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں