ptv qaaseedago ban chuka hai

کیا پی ٹی وی انتظامیہ تین سال تک سوتی رہی؟؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ کیا شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے کا نوٹس دینے والی پی ٹی وی سپورٹس کی انتظامیہ تین سال تک سوتی رہی ہے، ان کو نوٹس اس وقت یاد آیا ہے جب ان کے بوس کے ساتھ مسئلہ ہوا ہے۔ وی جی این این کے پروگرام میں میزبان عائشہ یوسف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ شعیب اختر کو نوٹس تین سال بعد اس لیے یاد آیا ہے کیونکہ اب ان کی وہ دوستی نہیں رہی، شعیب اختر پہلے بھی دوسرے چینلز پر جا کر پروگرام کرتے تھے لیکن تین سال تک انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ اگر کنٹریکٹ میں لکھا تھا کہ وہ دوسرے چینل پر نہیں جاسکتے تو کیا پہلے پی ٹی وی سپورٹس کی انتظامیہ سو رہی تھی۔انہوں نے شعیب اختر کو بھیجے جانے والے نوٹس پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون لوگ ہیں جو پی ٹی وی کو چلا رہے ہیں؟ کیا یہ تین سال تک سوتے رہے ہیں؟کیا اس طرح ہوتا ہے کہ آپ تین سال بعد نوٹس دیں؟ اب ان کے بوس کے ساتھ شعیب اختر کا مسئلہ ہوگیا ہے تو انہیں 10 کروڑ روپے کا نوٹس یاد آگیا ہے۔پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انڈیا میں راہول ڈریوڈ نیچے کے لیول پر کام کر رہے ہیں اور انڈین ٹیم میں نیچے سے کھلاڑی اوپر آتے ہیں۔ ہمارے ہاں ہر تین مہینے بعد کوچ تبدیل ہو جاتا ہے۔ پاکستان کے چھ کوچ ہیں جو ایک سے دوسری جگہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں، معجزہ ہے کہ پاکستان ٹیم اس کے باوجود پرفارم کر رہی ہے۔پاکستان ویمن ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے میچ کے حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر دکھایا جانا چاہیے تھا لیکن اسے یوٹیوب پر پیش کیا جا رہا ہے، پاکستان کی ویمن ٹیم کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا مردوں کی ٹیم کا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں