ghalat khabar par koi maafi nai mangta

کیا لائیواسٹریمنگ سے سپریم کورٹ کا حصہ ملے گا،چیف جسٹس کی بذلہ سنجی۔۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے  کیس کی سماعت  کے دوران استفسار کیا کہ عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ آمدن سے سپریم کورٹ کو حصہ  ملے گا؟ جس سے کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فا ئز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات نہ دکھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہماری خواہش تھی اس کیس کی لائیو اسٹریمنگ ہو ۔ یہ بہت اہم کیس ہے ۔ ہم لائیو اسٹریمنگ کے لیے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کو ایک پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر چلا رہے ہیں۔ لائیو اسٹریمنگ کے حوالے سے 2 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو اس وقت کام کرہی ہے،کمیٹی کی گزارشات کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کو پاکستان بھارت کرکٹ میچ سے زیادہ دیکھا جاتا ہے، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے تو کیا لائیو اسٹریمنگ سے حاصل ریونیو میں سے سپریم کورٹ کو بھی حصہ ملے گا۔اس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں