جیونیوز میں تنخواہوں میں تاخیر، تنخواہوں میں کٹوتیوں اور برطرفیوں کے خلاف جیوملازمین میں میدان میں اترگئے۔۔ جیونیوزکے واٹس ایپ گروپوں میں جمعرات کو یہ میسیج بہت تیزی سے وائرل ہوا۔۔جس میں کہاگیا ہے کہ۔۔۔” ٹیم جیو،ادارے کے حالات آپ کے سامنے ہیں چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی نے ہماری زندگیوں کو جس طرح متاثر کیا ہے وہ ہر گھر کی کہانی ہے مکان کا کرایہ، بچوں کے اسکول کی فیس اور یوٹیلیٹی بلز کی عدم ادائیگی نے ہمیں کسی قابل نہیں چھوڑا ہے ہم نے علامتی ہڑتال کرکے بھی دیکھ لی لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی لیکن کیا ہم ایسے ہی چپ رہیں گے اور بیگار کیمپ کی طرح روز اس دفتر میں آکر بغیر تنخواہ کے کام کریں گے نہیں ۔۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تو آئیے مل کر اپنا حق مانگیں ہم ادارے کے خلاف نہیں ہیں کیونکہ اس نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اور جواب میں ہم نے بھی اسے بہت کچھ دیا ہے لیکن اب ہم سے برداشت نہیں ہوتا تو کل دوپہر بارہ بجے سے تمام ڈپارٹمنٹ معمول کا کام نہیں کریں گے ہم سب اپنی ڈیوٹیز پر موجود ہوں گے لیکن کوئی خبر کوئی ٹکر کوئی فوٹیج آن ایئر کے لیے نہیں بھیجی جائے گی ہمارا بہت ہی سادہ سا مطالبہ ہے تنخواہ دو کام لو۔۔۔”
کیا جیو نیوز میں آج ہڑتال ہوگی؟؟
Facebook Comments