khyber union of journalists ka eleection

خیبریونین آف جرنلٹس کا الیکشن، یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کا کلین سوئپ۔۔۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس نے تمام عہدوں اور ایگزیکٹیو کونسل پر کامیابی حاصل کرکے کلین سوپ کرلیا ہے،کاشف الدین سیدخیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور ارشاد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔خیبر یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات جمعہ کے روز پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئے، انتخابات میں مجموعی طور پر 464 ووٹ پول ہوئے، جن میں یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے صدارتی امیدوار کاشف الدین سید نے 295 اور پروکریسو جرنلسٹس گروپ کے عالمگیر خان نے 156 ووٹ حاصل کئے، نائب صدارت کے لئے یونٹی ڈیموکریٹک الائنس کے عمران آیاز 327 ووٹ لیکر سینر نائب صدر اور شہزاد احمد 293 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل پروکریسو کے نادر خواجہ 98 اور محمد علی شعور 64 ووٹ حاصل کر سکے، جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے یونٹی ڈیموکریٹک کے ارشاد علی 320 لیکر منتخب ہوئے ان کے مدمقابل محمدنعیم نے121ووٹ حاصل کئے،جائنٹ سیکرٹری پر یونٹی ڈیموکریٹک کے شاہد خان بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔فنانس سیکرٹری پر یونٹی ڈیموکریٹک کے امیر معاویہ320 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل جمیل مہمند نے120 ووٹ حاصل کئے۔ایگر یکٹیو کونسل کے تمام دس نشتوں پر یونٹی ڈیموکریٹک کے احتشام خان 374، شاہ فیصل 324، افتخار حسین 323، سیف الاسلام سیفی 309، نیاز علی 293، عاصم شیراز 273، جہانزیب سرحدی 262، اسد خان 232،غلام غوث 221 اور ارشد ڈار 215 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلسٹس ورکز کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل شکیل سعید سمیت اراکین گورننگ باڈی نے خیبر پختون خوا یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے انتخابات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر شمیم شاہد کے حمایت یافتہ پینل کے کلین سویپ کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں امید کی ہے کہ خیبر پختون خواہ کے نو منتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔ مزید برآں انہوں نے شمیم شاہد کی کاوشوں کو سراہا ہے کہ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے پشاور کے صحافیوں نے ان کے حمایت یافتہ گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں