khuzdar press club ke sadar ke qatal mein mulawwis mulzim giraftar

خضدار پریس کلب کے صدرکے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔۔

انسداد دہشت گردی فورس نے صحافی صدیق مینگل کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بہاؤ الدین یونیورسٹی کے طالب علم اور بلوچستان اسٹوڈنٹس آزاد کے ضلعی صدر کو گرفتار کیا۔سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش صحافی صدیق مینگل کے قتل اور ثنا اللہ زہری کی رہائش گاہ کے قریب پولیس موبائل پر دھماکے کا انکشاف کیا۔سی ٹی ڈی خضدار نے گرفتاری کے بعد ملزم ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے خضدار پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی صدیق مینگل تین مئی کوسلطان ابراہیم ہائی وے پر ایک کار بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں