کراچی پریس کلب کے الیکشن کے سلسلے میں خودمختار (انڈی پینڈنٹ)پینل نے بھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔۔ صدر کے لئے اے آر وائی نیوزکے ارباب چانڈیو، سیکرٹری کے لئے ابتک نیوز کے امتیاز حسین چانڈیو۔۔نائب صدارت کے لئے نائنٹی ٹو نیوزکے قاسم خان، ایف ایم ایٹی سکس پوائنٹ ایٹ کے عطااللہ ذکی ابڑو جوائنٹ سیکرٹری، روزنامہ اوصاف کے مبشر فاروق خزانچی کے عہدوں کے لئے انتخاب میں حصہ لیں گے ۔ گورننگ باڈی کے لئے خودمختار(انڈی پینڈنٹ) پینل کی جانب سے سے عابد حسین لودھی، ارشد یوسف زئی، عظمت خان، چاند نواب، خورشید انجم، عمیرعلی انجم اور قاضی حسن مقابلے میں شامل ہیں۔۔کراچی پریس کلب میں سالانہ انتخابات پچیس دسمبر بروز ہفتہ ہونگے ، پولنگ صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی۔۔جس میں پندرہ سو تیس ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔۔

Facebook Comments