khudkushi karne wale cameraman ke wirsa keliye muawze ka mutaalba

خودکشی کرنے والے کیمرہ مین کے ورثا کیلئے معاوضے کا مطالبہ۔۔

حیدرآباد یونین آ ف جرنلسٹس ورکرز کے صدر امجد اسلام۔ جنرل سیکریٹری عاشق ساند۔ سینیئر نائب عمران ملک۔ نائب صدر ساجد آ رائیں۔ جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل راجپوت ۔ خازن آ فتاب رند۔ انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی ویگر عہدیداران نے حیدرآباد میں نجی ٹی وی کے کیمرہ مین عامر عرف قاسم کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ۔ سیکریٹری اطلاعات اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ کیمرہ مین عامر کے ورثاء کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمرہ مین عامر کافی عرصے سے بیروزگار تھا اور اس نے معاشی بدحالی کے باعث دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی جو حکومت ۔ چینل انتطامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ صحافی بھی بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خودکشی کر رہے ہیں ۔ ایک طرف تو صحافیوں کی امداد کے نام پر کروڑوں روپے کی رقم حکومت کی جانب سے تقسیم کی جارہی ہے دوسری جانب بھوک اور بدحالی کا شکار صحافی اور کیمرہ مین خودکشیوں پر مجبور ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سندھ بھر میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے نام پر دی جانے والی امداد کا شفاف اور غیر جانبداری آ ڈٹ کروائیں اور مستحق و حقیقی صحافیوں کو سپورٹ کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں