senior fankar 6 dollar ke burger keliye event intezamia se lar para

خدارا میری جان چھوڑدو، خاتون اینکر کی ناقدین سے اپیل۔۔

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد میں خطرناک حد تک پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور اس ڈپریشن کے دوران جب بار با ر موٹاپے کا احساس دلایا جاتا تو میرا دل کرتا تھا کہ زمین پھٹے اور میں اس میں گر جاؤں۔ جگن کاظم نے انٹرویو کے دوران بچے کی پیدائش کے بعد بڑھنے والے وزن اور جسامت پر کی جانے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی۔جگن کاظم نے کہاکہ بچے کی پیدائش کے بعد میں خطرناک حد تک پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور اس ڈپریشن کے دوران جب بار با ر موٹاپے کا احساس دلایا جاتا تو میرا دل کرتا تھا کہ زمین پھٹے اور میں اس میں گر جاؤں۔ میں آج کل کاندھے جھکا کر چلتی ہوں تاکہ کسی کی جسامت پر نظر نہ پڑے۔انہوں نے دوران گفتگو ناقدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدارا میری جان چھوڑدو، میرا وزن کم ہورہا ہے یا نہیں یا ہوجائے گا، وزن کم نہیں ہوا تو نہیں ہوا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد میرے وزن میں 30 کلو کا اضافہ ہوگیا تھا، جسامت اور وزن سے متعلق تنقید سن کر خاصی پریشان ہوگئی تھی، تنہائی میں روتی تھی اور سوچتی تھی کہ کہیں بچہ پیدا کرکے کوئی غلطی تو نہیں کی۔خیال رہے کہ جگن کاظم پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں