khud bhi sahafi hoon nigraan wafaqi wazir e taleem kaa inkeshaaf

خود بھی صحافی ہوں، نگراں وفاقی وزیرتعلیم کا انکشاف۔۔

نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد خوش آئند ہے، صحافیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ وہ پی ایف یو جے ورکرز کے زیر اہتمام بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے لئے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ایک صحافی ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ ادارے اپنے رپورٹرز کو تنخواہیں نہیں دیتے، ان حالات میں وہ کیسے کام کرینگے، کوشش کرینگے کہ ان کے مسائل اور گزارشات کو ایوان اقتدار تک پہنچائی جائیں۔پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت، نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، منیب، میاں سمیع اور ورکشاپ کو شرکاء کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں