لالی ووڈ اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی خوبصورتی کے لیے ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے۔ اداکارہ نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جس کے میزبان حسن چوہدری ہیں اس میں انھوں نے اپنی نجی زندگی ،آنے والے پراجیکٹس اور ٹرولنگ کے بارے میں بھی بات کی۔انھوں نے سرجری کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”یہاں پر تقریباً سب نے ہی اس ٹریٹمنٹ کا استعمال کیا ہے اسی طرح انہوں نے بھی اپنی جلد کی حفاظت کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ورزش بھی کرتی ہیں جس سے ان کا سٹریس ختم ہوتا ہے اور اس سے انسان صحت مند بھی رہتا ہے“۔انھوں نے مزیدکہا اگر کسی کو لگتا ہے کہ اسے اپنی خوبصورتی کے لیے سرجری کروانی چاہیے تو اسے بنا جھجک کروا لینی چاہیے۔اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ” میں ذرا مختلف ہوں، خوش مزاج اور خوش قسمت انسان ہوں۔ خو د کو مصروف رکھنے میں یقین رکھتی ہوں اور میں نے کیرٹین ٹریٹمنٹ بھی کروایا ہے“۔
