خصوصی رپورٹ۔
ٹی وی ون لا رہا ہے آپ کے لیے شوبز اسٹارز اور ایکسپرٹس سے سجا ایک خوبصورت مارننگ شو ۔۔۔نئے دلکش ہوسٹس اور نئے دلچسپ اور مفید سیگمنٹس کے ساتھ، جو بنائیں گے آپ کی صبح کو امنگوں سے بھرپور ،نہایت خوشگوار اور روشن تر، اب آپ کی ہر صبح مسکرائے گی مسکراتی مارننگ کے ساتھ۔۔ مقبول ہوسٹ، ساحرلودھی پاکستانی شوبز کا جاناپہچانا نام ہے، اداکار، ڈائریکٹر، ٹی وی و ریڈیو میزبان جو اپنی پرکشش شخصیت اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہیں۔۔ساحرلودھی کے مداحوں کی تعداد بے شمار ہے اور وہ برسوں سے مارننگ شوز کے بے حد پسندید ہوسٹ ہیں ۔ وہ اپنی زندہ دلی کے ساتھ ساتھ دلچسپ ،پرجوش اور معلومات سے بھرپور گفتگو سے دل جیتنے کا ہنر جانتے ہیں ۔
مسکراتی مارننگ میں تازگی ،شگفتگی اور دلچسپی کے چمکتے دمکتے رنگ بھرنے کے لیے اپنے اپنے سیگمنٹس کے ساتھ آرہی ہیں اپنے اپنے فن کی ماہر ۔۔۔تین بے حدخوبصورت اور آپ کی فیورٹ ہوسٹس ۔۔۔نازیہ ملک، متیرا اور فاطمہ زاراملک۔۔۔اب ذرا ”مسکراتی مارننگ “کے نئے دلچسپ اور مفید سیگمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔۔
پہلی بات: ساحرلودھی اس دن کے پروگرام کا تھیم بتائیں گے ۔اور کوئی دل میں اُتر جانے والی اور ذہن کے دریچے کھولنے والی بات سے پروگرام کا آغاز کریں گے ۔
ایکسرسائز اینڈ جیم:ساحرلودھی اور فٹنس گرو فاطمہ زارا ملک آ پ کومختلف ایکسرسائز اورٹیکنیک کے ذریعے جسمانی اور دماغی طور پر فٹ ، خوش وخرم اور صحت مند رہنے کے گربتائیں گے ۔
حسن کا راز: نازیہ ملک دیسی نسخوں ،بیوٹی ٹپس اور ماہرین کے مشوروں سے آپ کواسمارٹ ، خوبصورت ،تروتازہ اور نوجوان رہنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ بالوں کو گھنے ، چمکدار اور جلد کو شگفتہ رکھنے کا راز بتائیں گی ۔
ٹوٹکے: اس سیگمنٹ میں آپ کویہ بتایا جائے گا کہ کسی بھی کیمیکل کے بغیرجڑی بوٹیوںاور روایتی آزمودہ ٹوٹکوں کے ذریعے جسم کے اندرونی اور بیرونی زخم کیسے ٹھیک کیے جاسکتے ہیں ۔
میک اپ:بیوٹی ایکسپرٹ نازیہ ملک اس سیگمنٹ میں آپ کی ملاقات ماہر بیوٹیشینز سے کروائیں گی جو میک اپ کے جدید ترین ٹرینڈز اور پروڈکٹس کے بارے میں بتائیں گے اور ڈیمانسٹریشن کے ذریعے آپ کو تربیت دیں گے ۔
صحت کا سوال:اس سیگمنٹ میں آپ کے فیورٹ ساحرلودھی اور شوبز اسٹار متیراصحت کے حوالے سے مفید باتیں بتائیں گے اور مختلف اسپیشلسٹ اور ڈاکٹرز سے آپ کی ملاقات کروائیں گے ۔آپ لائیو کالز کے ذریعے اپنی صحت کے بارے میں اُن سے سوالات کریں گی اور ماہرانہ جواب اورفائدہ مند مشورے پائیں گی ۔
سب ڈرامہ ہے:اس سیگمنٹ میں آپ کو ٹی وی ون پر جاری اور آنے والے ڈراموں اورشوز کے کلپس ،پرومواور او ایس ٹی دکھائے جائیں گے اور ڈرامہ اسٹارز سے ملاقات کروائی جائے گی ۔اس کے علاوہ آپ ون فلمز کے بینرتلے ماضی کی شاہکار فلموں، میوزک وڈیوز اور لائیو پرفارمنس کی جھلکیوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔۔
انداز اپنا اپنا:نت نئے فیشن کے دلدادہ ساحر لودھی اور اسٹائل آئیکون فاطمہ زارا ملک جدید فیشن ٹرینڈز اور مستقبل کے اسٹائلز کے بارے میں بات چیت کریں گے اور فیشن گروز سے اس سلسلے میں ماہرانہ رائے لیں گے ٹاپ ڈیزائنررزاپنے نئے کلیکشن کا ڈسپلے کریں گےاس کے علاوہ گلیمرس ماڈلز کیٹ واک کے ذریعے حسین ملبوسات ، شوز ، سینڈلز اور دیگر ایسی سریز کا مظاہرہ کریں گی۔۔
گھر سنگھار:اس سیگمنٹ میں گھر بنانے اور سجانے کے خواہش مند خواتین و حضرات کو ماہرین یہ مشورے دیں گے کہ وہ مناسب پیسوں میں کس طرح اپنے گھر کو جدید اور خوبصورت انداز میں سجا سکتے ہیں ۔
ہمارا آج کا برانڈ:اس سیگمنٹ میں بڑے اور چھوٹے ہر برانڈ کے لیے موقع ہے کہ وہ اپنے شوکیس پیش کرکے ناظرین کی توجہ حاصل کرسکے۔
کھانا پکانا:ساحر لودھی اور نازیہ ملک مزیدار رسیپیز کے ساتھ لذیز ڈیشز تیار کریں گے ۔اس کے علاوہ صحت بخش کھانوں اور نیوٹریشن ویلیو کے بارے میں ٹپس بھی دی جائیں گی۔۔
ذرا سوچئے:اس سیگمنٹ میں ساحر لودھی آج معاشرے کو درپیش اہم مسائل پر مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ سیر حاصل تبادلہ خیال کریں گے اور ناظرین کو سوچ و فکر کی دعوت دیں گے ۔
چیمپینز اینڈ ہیروز:اس دلچسپ سیگمنٹ میں ساحرلودھی پاکستان کے کونے کونے میں موجود اُن گمنام ہیروز اور نئے ریکارڈز قائم کرنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے انٹر ویو کریں گے اور اُن کے کارناموں پر اُنھیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔(خصوصی رپورٹ)۔۔