khubro adakara ne shohar ko apna baby karaar dedia

خوبرو اداکارہ نے شوہر کو اپنا بے بی قراردیدیا۔۔

خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے اپنے شوہر کو اپنا “بے بی” قرار دے دیا۔حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے سوال و جواب کے سیشن میں اداکارہ حبا بخاری نے اپنی سٹوری میں پرستاروں کے مختلف سوالات کے جواب دیئے تاہم ایک جواب ایسا تھا جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔انسٹا گرام پر اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے رکھے جانے والے سوال و جواب کے دلچسپ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ “آپ کے کتنے بچے ہیں؟”۔مداح کے سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ “فی الحال تو میرے شوہر ہی میرے لیے کسی بچے سے کم نہیں ہیں وہی میرے اکلوتے بے بی ہیں”۔اداکارہ کی جانب سے بے تکے سوال کا انتہائی پرسکون ہو کر مزاحیہ انداز میں جواب دینا مداحوں کو بھا گیا، مداح اداکارہ کی حاضر جوابی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں