پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے خواجہ سراؤں سے متعلق اداکارہ ایمان علی کا توہین آمیز بیان نشر کرنے پر اے آر وائی ڈیجیٹل کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ ایمان علی کے بیان کے خلاف خواجہ سرا وکیل نشاء راؤ کی جانب سے پیمرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔اس کے علاوہ پیمرا نے پروگرامز اور اشتہارات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چینل 24 کو وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ سماء ٹی وی کے خلاف میاں اسلم اقبال کی درخواست کو عدم پیروی کی بنا پر خارج کردیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے اداکارہ ایمان علی نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کو آئینے میں دیکھتی ہیں تو انہیں یوں لگتا ہے کہ کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔

Facebook Comments