khuaja sira wali khatoon anchor off fire

خواجہ سرا والی خاتون اینکر آف ائر، شوکاز جاری۔۔

آج نیوز میں لائیو بلیٹن کے دوران بھنڈ کرتے ہوئے خسرے سے پانچ بچوں کی ہلاکت کو خواجہ سرا سے ہلاکت پڑھنے والی خاتون اینکر کو آج نیوز انتظامیہ نے آج سے دو دن کیلئے آف ائر کردیا۔۔ پپو کے مطابق اس بھنڈ کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے فوری انکوائری کی اور خاتون اینکر کو قصور وار قرار دیا۔۔ پپو کے مطابق خاتون اینکر کا دعوی تھا کہ غلطی اسکرپٹ یا کاپی کی ہے۔۔لیکن وہ اپنا دعوی دوران انکوائری درست ثابت نہ کرسکیں دوسری جانب خاتون اینکر کی جانب سے اپنی غلطی کاپی ڈیسک کے سر ڈالے جانے سے کاپی ڈیسک والے بھی کافی غصے میں لگ رہے تھے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ محترمہ نے آج سارا دن چار کے ٹولے میں شامل اس شخکے ساتھ آفس میں بیٹھک رکھی جس کے ساتھ وہ روز صبح ناشتہ کرتی ہیں۔۔ پپو کے مطابق محترمہ کو شوکاز بھی دیاگیاہے لیکن پپو کے مطابق وہ صرف رسم اداکی گئی کیونکہ اس سے آگے مزید کچھ ہونا نہیں ہے۔ پپو نے دعوی کیاہے کہ خاتون اینکر کو چار کے ٹولے کی اشیرواد حاصل ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں