channels ko ahtejaaj ki coverage karne se rok dya gya

خونی مارچ، چینلز پر اشتہارات،پیمرا کو خط ۔۔

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹی وی چینلز پر خونی مارچ کے عنوان سے نفرت انگیز مہم کے خلاف کارروائی کیلئے چیئرمین پیمرا کو خط ارسال کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما افتخار درانی نے چیئرمین پیمرا کے نام خط میں کہا ہے کہ پاکستانتحریک انصاف کے پرامن حقیقی آزادی مارچ کے خلاف قومی میڈیا پر اشتعال انگیز اور نفرت انگیز مہم جاری ہے۔ دستور پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار ، انجمن سازی اور قانون کے دائرے میں سیاسی اجتماعات کی اجازت دیتا ہے۔ ”خونی مارچ“ کے عنوان سے چلائے جانے والے اشتہار کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔۔ لہٰذا چیئرمین پیمرا آئین و قانون کی روشنی میں قومی خزانے سے چلنے والے اس شرمناک اور غیر قانونی اشتہار کا نوٹس لیں۔ اس اشتہار کی تیاری اور نشریات کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں