کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر آواری ٹاور کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں نیوز اینکر عبداللہ حسن جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل آواری ٹاور سگنل کے قریب کار فٹ پاتھ پہ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔کار حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبداللہ حسن کے نام سے ہوئی جو مختلف پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں نیوز اینکر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ حادثہ اووراسپیڈنگ کے باعث پیش آیا تاہم اس بات کی تحقیقات ضروری ہیں کہ آیا ایسا ہوا ہے یا اس کی وجوہات کچھ اور ہیں۔ ریسکیو حکام نے عبداللہ کی لاش اسپتال منتقل کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دریں اثنا سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نیوز اینکر عبداللہ حسن کی حادثے میں وفات پر اُن کے لواحقین سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ صحافت کے میدان میں عبداللہ حسن کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عبداللہ حسن کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
خوفناک حادثہ، اینکرپرسن جاں بحق
Facebook Comments