آن لائن جرنل ازم، ہمدرد فاؤنڈیشن اور کراچی چیمبر کے اشتراک عمل سے بروز منگل ہیٹ ریلیف کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں روح افزاء پلاکر گرمی سے بے حال شہریوں کو تروتازہ کیا گیا۔ہیٹ ریلیف کیمپ کا افتتاح کے سی سی آئی کے سینیر نائب صدر شمس الاسلام نے کیا۔ اس موقع پر آن لائن جرنل ازم کے ارسلان صدیقی، عمران ذاکر، وقاص صدیقی، وسیم خان، اکبرخان، افضل ذل اور سیدصہیب موجود تھے۔۔یو این ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے آن لائن جرنل ازم کی کاز بیسڈ سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سرگرمی کے حوالے سے آن لائن جرنل ازم کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل انٹرپرینیورشپ کے فروغ کے لیے آن لائن جرنل ازم ملک بھر میں ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتا ہے جس کے ذریعے تاجر برادری عوام میں سماجی کاروبار کے فروغ کے لیے آگے بڑھے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آن لائن جرنل ازم ہمیشہ اشتراک عمل کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کی فضاء قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس موقع پر ارسلان صدیقی و دیگر آن لائن صحافیوں نے ہمدرد فاؤنڈیشن اور کراچی ایوان صنعت و تجارت کا شکریہ ادا کیا۔

خدمت عوام کے لیے صحافی بھی میدان عمل میں اتر آئے۔
Facebook Comments