khawateen sirf ameer mard se shaadi karen

خواتین صرف امیر مرد سے شادی کریں، اداکارہ کا مشورہ۔۔

اداکارہ ثناء نے خواتین کو امیر مردوں سے شادی کا مشورہ دیا ہے۔اداکارہ ثناء نے حال ہی میں اپنے شوہر فخر جعفری سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد خلع لے لی ہے۔ثناء نے اپنے سابقہ شوہر اور ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے خلع کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ وہ اپنی آئندہ کی زندگی کو ماضی سے بہتر بنانا چاہتی ہیں۔اب ثناء فخر کے ایک حالیہ انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اس کلپ میں ثناء کو پیسہ یا پیار میں سے ایک چیز چننے کو کہا جا رہا ہے جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا کہ دیکھیں مرد وفادار نہیں ہوتا، اس لیے امیر مرد سے شادی کرنی چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں