khawateen sahafion ko harass karne ke waqiat

خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات۔۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کے دوران کوریج کرنے والی خواتین صحافیوں کو بھی ہراساں کرتے رہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ، مرد صحافیوں پر بھی تشدد کیے جانے کی اطلاعات ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کور کمانڈر  ہائوس کے قریب  کوریج کے دوران ڈیلی پاکستان سے وابستہ اینکر پرسن عروسہ خان کو  پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہراساں کیا، عروسہ خان نے کارکنان کو شٹ اپ کال دی  اور کہا کہ ایک طرف ہو جائیں، مجھے اپنا کام کرنے دیں، آپ ہراساں کررہے ہیں تو ایک موصوف کا کہنا تھاکہ ’ ہراساں ؟ آپ کیا ہیں؟ ملک بیچتے ہیں یہ لوگ‘ساتھ ہی نعرہ بازی شروع کردی۔کارکنان کے اس شرمناک رویہ کی وجہ سے ایک خاتون اینکر کے لیے اپنے فرائض کی ادائیگی مشکل ہوگئی اور انہیں اپنا کام ادھورا چھوڑنا پڑا۔بعدازاں عروسہ خان نے بتایا کہ حالات تو جو بھی تھے لیکن کارکنان کا روایہ دیکھ کر وہ خود بہت پریشان تھیں، پتھر مارے جارے تھے جو انہیں بھی لگے ۔ ایک سوال کے جواب میں عروسہ خان نے بتایا کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے پرعزم ہیں اور وہ تازہ دم ہو کر کچھ دیر میں کوریج کیلئے فیلڈ میں نکل رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں