لاہور پریس کلب اور نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کے اشتراک سے پاکستان میں قائم ہونے والی خواتین صحافیوں کی پہلی تنظیم نیشنل ویمن جرنلٹس فورم کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس کی نظامت کے فرائض تمثیلہ چشتی ، صبا ممتاز، شازیہ سعید اور فرزانہ اقبال نے سرانجام دیئے۔ خطبہ استقبالیہ سینئر نائب صدر کنول نسیم نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے چوتھے ستون سے وابستہ خواتین نے اجتماعی جدوجہد کا عہد شروع کرناہے ، ہم سب کو اپنے مسائل کے حل کے لئے مل جل کر آگے بڑھناہے ، یہ تنظیم تاریخی جدوجہد کی ابتداءہے ، ہم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے ۔ نجف کی صدر فرزانہ چوہدری نے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے کوششوں کا تذکرہ کیا اور اسے خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اہم کاوش قراردیا۔جماعت اسلامی کی ڈائریکٹر فلاح خاندان سنٹر اور سابق سیکرٹری جنرل وومن ونگ عافیہ غنی نے اپنے خطاب میں کردار کی تشکیل پر زوردیا ۔ ان کا کہناتھاکہ اس پلیٹ فارم سے خواتین کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹرپارلے کاسمیٹکس میمونہ سلمان نے کہاکہ خواتین صحافی دوہری ذمہ داری پوری کررہی ہیں ، وہ بیک وقت اپنے گھر اور پروفیشنل لائف میں توازن رکھے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر صدر لاہورپریس کلب اعظم چوہدری نے خواتین کی اس کاوش کوسراہتے ہوئے کہاکہ انھوں نے ایک بھرپور تنظیم قائم کی ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ خواتین کے لئے الگ سے بلاک ، ڈے کیئرسنٹر اولین ترجیح ہے اور انھوں نے کنوینس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر آج ہی سے کام شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں تمام شرکاءمیں ” خاتون صحافت ” سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں فاخرہ تحریم ، سعدیہ قریشی ، سعدیہ صلا ح الدین ، فرح ہاشمی ، طیبہ بخاری ، عفت علوی ، عطیہ زیدی، شمائلہ اقبال ، فوزیہ گوہر ، مبشرہ سلطان، درخشندہ علمدار ، غلام زہرا، لبنی خان ، عمارہ ملک ، فوزیہ حامد ، صفیہ ناصر ، مصباح چوہدری ، کنول اسلم ، فریحہ بتول ، فوزیہ سلطانہ ، فائقہ منظور ، فرزانہ اقبال ، شازیہ کامران ، سعدیہ مقبول ، اذکاءمقصود ، رفیعہ ناہید اکرام ، ہماءمیر ، شازیہ کنول ، فاطمہ مختار بھٹی ، افشین انجم ، غزالہ عصمت خان ، صائمہ نواز سمیت خواتین صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تنظیم کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔