bushra bibi hamid mir or saleem saafi ke programs band karana chahti thin

خواتین صحافیوں کے ٹرانسپورٹ مسائل حل کرائیں گے، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صحافی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین صحافی موجودہ دور میں جہاد اور ہر اول دستے کا کرادار ادا کررہی ہیں، وہ لاہور پریس کلب میں خواتین صحافیوں کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب سے خطاب کررہی تھیں، انہوں نے کہا کہ ۔۔خواتین صحافیوں کو کام کرنے کی جگہوں پر مناسب سہولیات نہیں مل رہیں،تاہم خواتین ہر لمحہ جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،خواتین صحافیوں کے ٹرانسپورٹ مسائل حل کروائیں گے۔پنجاب حکومت پنجاب بینک سے ایم او یو سائن کریگی تاکہ خواتین کو آسان شرائط پر سکوٹی یا کار مل سکے۔ پریس کلب میں جگہ مل جائے تو یہاں ڈے کیئر سنٹر بنانے کیلئے تیار ہیں۔ پنجاب حکومت نے 16ورکنگ ویمن ہاسٹلز کواپ گریڈ کیا ہے جبکہ 221 نئے ڈے کیئر سنٹرز بنا رہے ہیں، حکومت ویمن ڈویلپمنٹ کمپلیکس بھی تعمیر کرنے جا رہی ہے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں