shibli faraz ab wazir e ittelaat nahi rhe

خواتین صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے، شبلی فراز۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے خواتین صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں نے اپنے قلم کی قوت سے آزادی صحافت کی درخشاں روایات کو برقرار رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیاکی ترقی اور عوام تک درست معلومات کی فراہمی میں مردوں کی طرح خواتین صحافی بھی اہم کردار اداکر رہی ہیں۔ حکومت صحافیوں خصوصاً خواتین کے تحفظ اور فلاح کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس شعبے میں آزادانہ اور احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ ان کیلئے مزید سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں