کراچی میں جعلی صحافیوں اور صحافت کی آڑ میں بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع ہوگیا۔۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں بلال کالونی تھانے کی حدود میں پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے اور بلڈرز کو بلیک میل کرنے والے تین جعلی صحافیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔ پولیس کے مطابق جعلی صحافی خواتین کو بلیک میل اور دھمکیاں دے رہے تھے۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ ۔۔گرفتار ملزمان جعلی صحافی کی شناخت شعیب عالم ولد محفوظ عالم، اظہر ولد ظفر اور اقبال ولد ظفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔۔گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چار،چار ہزار میں پریس کارڈ بنا کر فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جعلی ڈاکومنٹس اور پریس کارڈ برآمدہوئے ہیں۔ ملزمان اسکائی ون نیوز چینل کے نام سے بھی کام کررہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بلال کالونی کے علاقے میں تاجروں کو بھی بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے۔۔ملزمان کے خلاف مقدمات علیزہ ملک اور ارم نعیم فرحین کی مدعیت میں درج ہوا۔۔بعد اندراج مقدمہ ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا۔۔
